دنیا

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال

تقریب کے دوران وزیر اعظم نےولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دیے گئے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شرکت کی۔

ڈان نیوز کے مطابق تقریب کے دوران وزیر اعظم نےولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے کامیاب انعقاد اور شاندار انتظامات پر سعودی قیادت کو مبارکباد دی۔

ملاقات میں علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ کے بحران کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

شہبازشریف نے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی قیادت میں اعلیٰ سربراہی وفد پاکستان بھیجنے پر ولی عہد شہزادہ کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ال سعود کی صحت اور درازی عمر کے لیے اپنی دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم 27 اپریل کو سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں وہ 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں۔

سعودی عرب عالمی اقتصادی فورم کے ایک خصوصی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جس میں عالمی تعاون اور توانائی برائے ترقی پر توجہ دی جارہی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت زیادہ متاثر کیا، شہباز شریف

سعودی عرب میں آج عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی اجلاس، وزیراعظم بھی شرکت کریں گے

شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ریاض پہنچ گئے