مریم نواز نے پولیس یونیفارم کے بعد ایلیٹ فورس کی وردی بھی سلوالی

وزیر اعلیٰ پنجاب یہ یونیفارم رواں ہفتے ہونے والی ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر پہنیں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پولیس یونیفارم کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی اور اس سلسلے میں ان کے لیے سیاہ رنگ کی وردی سلوالی گئی ہے۔

ڈان نیوز’ کی رپورٹ مریم نواز ایلیٹ یونیفارم رواں ہفتے ہونے والی ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر پہنیں گی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس نے بیدیاں روڈ پر واقع ایلیٹ ٹریننگ سینٹر میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کےلیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، تاہم محکمہ پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آؤٹ پریڈ کی حتمی تاریخ کا فیصلہ اب تک نہیں ہوسکا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پنجاب پولیس کے یونیفارم میں ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد پاکستانی میڈیا میں گرما گرم بحث کا موضوع بن گئی تھیں۔

اس حوالے سے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست سیشن کورٹ لاہور میں دائر کر دی گئی تھی جب کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج چیف منسٹر مریم نواز پولیس یونیفارم میں پریڈ میں آگئیں، یہ ملک میں کیا ہو رہا ہے، یہ غیر سنجیدہ حکومت ہے۔

مریم نواز کی پنجاب پولیس کے یونیفارم کی ویڈیوز اور تصاویر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تھیں، جہاں سے انہیں دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا گیا۔

سابق اداکارہ نور بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ مریم نواز حقیقی زندگی میں بھی بہت خوبصورت ہیں، کیمرے نے ان کی خوبصورتی کے ساتھ انصاف نہیں کیا، اللہ نے انہیں بہت حسین بنایا ہے۔

یہی نہیں بلکہ نامور مارننگ شو میزبان مدیحہ نقوی نے لکھا کہ ’آپ کچھ بھی کہیں لیکن میں نے اتنی پیاری وزیراعلیٰ کبھی نہیں دیکھی‘۔

الیکشن کمیشن نے آزاد اراکین قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کرلی

کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف

پاکستان کو چوتھے ٹی20 میں شکست، نیوزی لینڈ سنسنی خیز مقابلے میں 4 رنز سے کامیاب