پاکستان

پنجاب: چینی شہریوں کی سیکیورٹی کا معاملہ، محکمہ داخلہ کا اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کو مراسلہ جاری

پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں کے علاوہ کام کرنے والے چینی شہریوں اور ملازمین کی سیکیورٹی کو فوری طور پر بڑھایا جائے، مراسلہ
|

پنجاب میں چینی شہریوں اور کام کرنے والے افراد کی سیکیورٹی کے معاملے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کو مراسلہ جاری کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں کے علاوہ کام کرنے والے چینی شہریوں اور ملازمین کی سیکیورٹی کو فوری طور پر بڑھایا جائے۔

اس کے علاوہ مراسلے میں ہدایت دی گئی ہے کہ سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والے چینی شہریوں کو بلٹ پروف گاڑیوں میں سفر کروایا جائے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مراسلے میں حکم دیا گیا ہے کہ چینی شہریوں کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں 2 روز میں خریدی جائیں یا کرائے پر حاصل کی جائیں۔

یاد رہے کہ 26 مارچ کو خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

17 اپریل کو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور معاشی اشتراک کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، جبکہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی مہمانوں کی سیکیورٹی کے معاملے میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

سرکاری اراضی قبضہ کیس: محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب

عائشہ عمر بچی کو چھونے سے قبل والدین سے اجازت لینے پرعمران اشرف کی معترف