پاکستان

موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون 14 روزر جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

ملزمہ کو آج راولپنڈی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں علاقہ مجسٹریٹ ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے کیس کی سماعت کی۔

موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون کو 14 روزر جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس اہلکار کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد گاڑی سے ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون کو گزشتہ روز دارالحکومت اسلام اباد سے راولپنڈی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

ملزمہ کو آج راولپنڈی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں علاقہ مجسٹریٹ ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے کیس کی سماعت کی۔

مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت کے جج نے خاتون کو 14 روزر جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

حکام کے مطابق واقعہ 2 جنوری 2024 کو پیش آیا تھا جس میں ایک اہلکار زخمی ہوا تھا، خاتون کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، اقدام قتل، پولیس اہلکار پر تشدد اور مزاحمت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

خاتون کے خلاف موٹروے پولیس سے بدتمیزی تلخ کلامی اور گاڑی دوڑانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پاکستان بچوں کو محفوظ بچپن فراہم کرنے میں ناکام کیوں ہے؟

پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان

اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت