جیکب آباد : اسلحہ اسمگلنگ کیس میں پولیس اہلکار و دیگر ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
مقدمہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد کے خلاف تھانہ مولاداد میں درج کیا گیا تھا، پولیس
سندھ کے ضلع جیکب آباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اسلحہ اسمگلنگ کیس میں گرفتار پولیس اہلکار سمیت 7 ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلحہ اسمگلنگ کیس کے مقدمے میں گرفتار پولیس اہلکار سمیت 7 ملزمان عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس کی استدعا پر عدالت نے ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقدمہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد کے خلاف تھانہ مولاداد میں درج کیا گیا تھا۔