دنیا

لندن کی سڑکوں پر ملٹری گھوڑے بے قابو، 4 افراد زخمی

بکنگھم پیلیس کے قریب گھوڑے بے قابو ہوکر دوڑ پڑے، گھوڑوں کو قابو کرنے میں دو گھنٹے لگے، گھوڑے کئی مقامات پر ٹریفک سے بھی ٹکرائے۔

لندن میں 5 ملٹری گھوڑے بدک کر شہر کی سڑکوں پر دوڑ پڑے، اس دوران کم از کم 4 افراد زخمی ہوگئے بعدازاں انہیں دو گھنٹے بعد پکڑ لیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بکنگھم پیلیس کے قریب گھوڑے بے قابو ہوکر دوڑ پڑے، گھوڑوں کو قابو کرنے میں دو گھنٹے لگے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ بکنگھم پیلیس کے قریب تعمیراتی کام ہورہا تھا جس کے شور کی وجہ سے گھوڑے سواروں کو گرا کر لندن کی سڑکوں پر دوڑنے لگے۔

یہ گھوڑے صبح ہونے والی معمول کی فوجی مشقوں میں مصروف تھے۔

گھوڑے کئی مقامات پر ٹریفک سے ٹکرائے، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھوڑوں کے ٹکرانے سے بس اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں، گاڑیوں کے ٹکرانے کے باعث ایک گھوڑا زخمی بھی ہوگیا۔

کچھ عینی شاہدین نے کہا کہ پہلے وہ سمجھے کہ یہ کسی فلم کی شوٹنگ ہورہی ہے۔

پولیس نے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد گھوڑوں کو پکڑ لیا تاہم اس دوران 4 افراد زخمی ہوئے جن میں 2 کی حالت تشویش ناک ہے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

’اگر آپ اُداس ہیں تو چھٹیوں پر چلے جائیں‘، چینی کمپنی نے انوکھی پالیسی متعارف کردی

نامور ڈچ اداکار ڈونی رول وِنک نے اسلام قبول کرلیا

سندھ کا استاد بارات چھوڑ کر امتحان لینے اسکول پہنچ گیا