پاکستان

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والے احتجاج کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں آج پھر ملاقات کی ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والے احتجاج کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک بھر میں ورکرز کنونشنز کے انعقاد اور دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات چالیس منٹ تک جاری رہی۔

ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا

چئیرمین پی سی بی کی بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت

معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیر اعظم