پاکستان

راولپنڈی: ایلیٹ فورس کا اہلکار منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار

پولیس نے ایلیٹ فورس کے ہیڈ کانسٹیبل تقدیس السلام کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، ایس ایچ او گوجر خان

راولپنڈی پولیس نے ایلیٹ فورس کے ہیڈ کانسٹیبل کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی گوجر خان پولیس نے ایلیٹ فورس کے ہیڈ کانسٹیبل کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایک کلو 8 سو گرام چرس برآمد کرلی۔

ہیڈ کانسٹیبل تقدیس اسلام 2 برسوں سے منشیات کا دھندہ کر رہا تھا، ایس ایچ او گوجر خان کے مطابق ان کے تھانے کی پولیس نے اہلیٹ فورس کے ہیڈ کانسٹیبل تقدیس السلام کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

گرفتار ہیڈ کانسٹیبل تقدیس ایلیٹ ہیڈکوارٹر میں تعینات تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں پنجاب میں 2 سو سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کے مبینہ طور پر منشیات فروشوں کی سہولت کاری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد لاہور سمیت 10 اضلاع کے 234 پولیس افسران اور اہلکاروں کی فہرست تیار کر لی گئی تھی۔

فہرست میں شامل لاہورکے 30 پولیس ملازمین منشیات فروشوں کے سہولت کار تھے یا مبینہ طور پر براہ راست منشیات فروشی میں ملوث تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پنجاب بھر میں 35 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے، منشیات فروشی میں ملوث اہلکار بطورسب انسپکٹر، اےایس آئی،کانسٹیبل اور ڈرائیور مختلف تھانوں میں تعینات ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جیو ٹیگنگ کے مطابق منشیات فروشوں کی سہولت کاری میں ملوث صرف 2 اہلکار جیل میں تعینات ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ پولیس اہلکاروں کے متعلقہ منشیات فروش گینگز کی تفصیل بھی رپورٹ میں شامل تھی۔

معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیر اعظم

ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا

چئیرمین پی سی بی کی بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت