پاکستان

ہرنائی: کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 کان کن جاں بحق

کان کنوں کی لاشیں ان کے ساتھ کام کرنے والے مزدروں نے اپنی مدد آپ کےتحت کان سے نکال لیں، ریسکو حکام

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ریسکو حکام نے بتایا کہ کان کنوں کی لاشیں ان کے ساتھ کام کرنے والے مزدروں نے اپنی مدد آپ کےتحت کوئلہ کان سے نکال لیں۔

حکام کے مطابق جاں بحق کان کنوں کی شناخت باری اور لالی کے ناموں سے ہوئی ہیں، دونوں متوفیوں کا تعلق ضلع پشین سے ہے۔

مائن انسپکٹر عبدالرشید ابڑو نے بتایا کہ 13 نومبر 2023 کو پی ایم ڈی سی اسلام آباد کی اعلی سطح کی انسپکشن ٹیم نے ہرنائی اور شاہرگ کے مائننگ لیز کے دورے کرنے کے بعد مذکورہ مائن کو بغیر اجازت مائننگ کرنے اور مائننگ کے لیے سہولیات کے فقدان کے باعث مائننگ ایکٹ 1926 کے تحت بند کرنے کے احکامات دیے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ سے مذکورہ مائن بند تھی تاہم ٹھیکیدار یا مالک کی جانب سے کان کنوں کو کان کا معائنہ کرنے کےلیے بھیجا گیا تو افسوسناک واقعہ رونما ہوا اور 2 کان کن جاں بحق ہوئے۔

ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا

چئیرمین پی سی بی کی بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت

معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیر اعظم