پاکستان

پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، پیشی کا نوٹس جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تیسری بار تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض عائد کیا ہے، ذرائع کا دعویٰ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد کرتے ہوئے اسے 30 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی پی نے تیسری بار پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض عائد کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن پولیٹیکل فنانس ونگ نے اپنے نوٹس میں پی ٹی آئی کو 30 اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

پی ٹی آئی نے 4 مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔

معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیر اعظم

چئیرمین پی سی بی کی بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت

ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا