پاکستان

عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کیلئے نامزد کردیا

بانی پی ٹی آئی نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کو نامزد کرنے سے قبل شیر افضل مروت کو اہم پارلیمانی عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے حامد رضا کی نامزدگی کے لیے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ہدایات جاری کیں۔

اس قبل بانی پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے کے لیے نامزد کیاتھا۔

پی ٹی آئی کے 2 سینئر رہنماؤں نے بھی شیر افضل مروت کے بجائے صاحبزادہ حامد رضا کو اہم پارلیمانی عہدے کے لیے نامزد کرنے تصدیق کردی۔

ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا

چئیرمین پی سی بی کی بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت

معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیر اعظم