دنیا

روس کے نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار

یوکرین پر حملے کے بعد سے تیمور ایوانوف بدعنوانی سے متعلق الزامات کا سامنا کرنے والے سب سے سینئر روسی اہلکار تھے۔

روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو ’بڑے پیمانے پر‘ رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ کیس روس کی یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے بدعنوانی کے سب سے بڑے کیسز میں سے ایک ہے۔

روس کے نائب وزیر دفاع کی گرفتاری سے متعلق صدر ولادیمیر پیوٹن کو مطلع کر دیا گیا، خبر ایجنسی کے مطابق انہیں اس جرم کی زیادہ سے زیادہ 15 برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق تیمور ایوانوف کی جانب سے رشوت لینے کی تحقیقات جاری ہے۔

2022 میں روس کی انسداد بدعنوانی فاؤنڈیشن نے الزام لگایا تھا کہ تیمور ایوانوف اور ان کے خاندان نے ایک شاہانہ طرز زندگی گزاری جس میں رئیل اسٹیٹ، پرتعیش دوروں اور ڈیزائنر کپڑوں پر خرچ کیا گیا۔

فوربز میگزین نے تیمور ایوانوف کو روس کے سیکیورٹی اسٹرکچر میں سب سے امیر ترین شخصیات میں سے ایک کے قرار دیا ہے۔

روسی خبروں میں کہا گیا ہے کہ فروری 2022 میں ماسکو کے یوکرین پر حملے کے بعد سے تیمور ایوانوف ممکنہ طور پر بدعنوانی سے متعلق الزامات کا سامنا کرنے والے سب سے سینئر روسی اہلکار تھے۔

48 سالہ تیمور ایوانوف سن 2016 میں نائب وزیر دفاع مقرر کیے گئے تھے ۔ انہوں نے اس حیثیت میں ملٹری کنسٹرکشن کمپلیکس کی تعمیر کی نگرانی بھی کی تھی۔

مردوں کا نکاح نامے میں شرائط طے کرنا، دلہن کیلئے مشکلات کا باعث بنتا ہے، سپریم کورٹ

کالعدم تنظیموں کی فہرست میں 4 سال بعد اضافہ، تعداد 79 ہوگئی

وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے