پاکستان

لاہور ایئرپورٹ پر برطانوی نژاد پاکستانی پر ’تشدد‘، ایف آئی اے اہلکار معطل

برطانوی شہری نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر پر تعینات اے ایس آئی کی جانب سے تشدد کرنے کے خلاف شکایت کی تھی۔

لاہور ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے اہلکار کو معطل کردیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہری نے ایف آئی اے حکام کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر پر تعینات اے ایس آئی بلال کی جانب سے تشدد کرنے کے خلاف درخواست دی تھی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک نے نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے اہلکار کو معطل کردیا اور تحقیقات کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں انکوائری ٹیم بنادی۔

برطانوی شہری نے واقعے کے خلاف برطانوی سفارتخانے کو بھی درخواست دی ہے۔

ہانیہ عامر کی بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ ویڈیو وائرل

انجری کا شکار اعظم خان کی جگہ حسیب اللہ قومی ٹی20 اسکواڈ میں شامل

ایران-پاکستان تجارتی حجم ’ناقابل قبول‘، 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، ابراہیم رئیسی