ناصر رضوی نے آئی جی اسلام آباد کا عہدہ سنبھال لیا
سید علی ناصر رضوی نے آئی جی اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے چارج سنبھالنے سے پہلے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
مزید بتایا کہ آئی جی اسلام آباد کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، سید علی ناصر رضوی اس سے قبل ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے۔
سید علی ناصر رضوی کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے 31 کامن سے ہے، انہوں نے بطور اے ایس پی، ایس پی، ایس ایس پی، سی پی او، ڈی آئی جی پنجاب کے 9 اضلاع میں خدمات سرانجام دیں۔
سید علی ناصر رضوی نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ 29 مارچ کو حکومت نےانسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد اکبر ناصر کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
اکبر ناصر جان کی جگہ علی ناصر رضوی کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد تعینات کردیا گیا تھا۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس سروس گریڈ 20 کے اکبر ناصر خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا تھا۔