پاکستان

حکومت پنجاب نے صوبائی اسمبلی کا پری بجٹ اجلاس طلب کرلیا

22 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے پری بجٹ اجلاس طلب کرنے کی سمری وزارت قانون نے گورنر پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔

حکومت پنجاب نے صوبائی اسمبلی کا پری بجٹ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق 22 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے پری بجٹ اجلاس طلب کرنے کی سمری وزارت قانون نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پری بجٹ اجلاس میں مالی سال 25-2024 کے بجٹ پر تجاویز پیش کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ 28 مارچ کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کے شور شرابے اور ہنگامے کے درمیان مالی سال 2023-2024 کا بجٹ منظور کرلیا گیا تھا۔

اسمبلی اجلاس کی صدارت اسپیکر ملک احمد خان نے کی تھی۔

پاکستان ویمنز کو دوسرے میچ میں بھی شکست، سیریز ویسٹ انڈیز کے نام

باجوڑ: تحصیل سالارزئی میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا

سکھر: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا