پاکستان

کراچی: ڈیفنس خیابان جانباز میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

مقتول کی شناخت ہمایوں کے نام سے ہوئی، مقتول کو اس کے دوست فہد نے قتل کیا ہے، پولیس

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان جانباز میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت ہمایوں کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کو اس کے دوست فہد نے قتل کیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں دوستوں میں ایک روز قبل بھی جھگڑا ہوا تھا۔

بعد ازاں ڈیفنس خیابانِ جانباز میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے کے واعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ درخشاں تھانے میں دوست ہمام جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ 8 اپریل کو کراچی کے علاقے میٹروول میں کار پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، واقعہ سائٹ اے تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا تھا۔

ڈیرہ اسمعٰیل خان میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 اہلکار شہید

روس کا پاکستان سے چاول کی درآمد پر پابندی لگانے کا انتباہ

ملک کے 21 حلقوں میں ضمنی الیکشن: مسلم لیگ(ن) اکثر نشستوں پر کامیاب