پاکستان

آئی ایم ایف وفد نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے آئندہ ماہ پاکستان پہنچے گا

مذاکرات نئے قرض پروگرام اور آئندہ مالی سال کے بجٹ پروپوزل پر ہوں گے، آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام 3 سال سے زائد مدت کیلئے ہونے کا امکان ہے، وزیرخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ٹیم کی جانب سے مئی کے وسط تک پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ کا امریکا کے شہر واشنگٹن میں ایک ہفتے طویل دورے کا اختتام ہوگیا ہے۔

دورے کے اختتام پر گزشتہ روز ( 20 اپریل کو) امریکا اور پاکستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ نئے پروگرام کی تفصیلات بعد میں واضح ہو جائیں گی، ہم مئی کے وسط میں پروگرام کی تفصیلات پر بات چیت شروع کریں گے۔

پاکستانی سفارتخانے میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف کا بورڈ آف گورنرز رواں ماہ کے آخر تک موجودہ پروگرام کے آخری حصے پر بات چیت کریں گے، جس کے بعد حتمی قسط جلد ہی جاری کر دی جائے گی۔

پاکستان آئی ایم ایف سے 6 سے 8 ارب ڈالرز تک کا نیا قرضہ پیکیج مانگ رہا ہے، ماضی کے بیانات میں وزیر خزانہ کہہ چکے ہیں کہ پاکستان ایک طویل مدتی، تین سالہ، پروگرام کو ترجیح دے گا۔

تاہم جب گزشتہ روز بریفنگ کے دوران سوال کیا گیا تو محمد اورنگزیب نے کہا کہ وہ اس وقت پروگرام کے سائز یا مدت کے بارے میں کوئی قیاس آرائیاں نہیں کریں گے۔

آئی ایم ایف بورڈ نے 29 اپریل تک کا شیڈول جاری کردیا، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں

وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، پاکستانی معیشت کیلئے چینی تعاون کو سراہا

وسطی افریقی جمہوریہ میں کشتی اُلٹنے سے 58 افراد ہلاک