پاکستان

مجلس شوری کا اجلاس، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، ترجمان

حافظ نعیم الرحمٰن سیکریٹری جنرل اور نائب امراء جماعت کا اعلان کریں گے، ترجمان قیصر شریف

ترجمان قیصر شریف نے کہا ہے کہ مرکزی مجلس شوری کا اجلاس شروع ہو گیا، جس میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق قیصر شریف کا کہنا تھا کہ مرکزی مجلس شوری کا اجلاس منصورہ میں تین دن جاری رہے گا، جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کر رہے ہیں۔

قیصر شریف نے بتایا کہ اجلاس میں سالانہ رپورٹ پیش ہو گی اور جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں مجالس قائمہ اور کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مرکزی مجلس شوری اہم قومی ایشوز پر قراردادوں کی منظوری بھی دیں گی، حافظ نعیم الرحمٰن شوری سے مشاورت کے بعد نظم جماعت کا اعلان کریں گے۔

مزید کہا کہ حافظ نعیم الرحمٰن سیکریٹری جنرل اور نائب امراء جماعت کا اعلان کریں گے، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

قیصر شریف کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور

دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، وزیر قانون

خیبرپختونخوا: بارشوں کے باعث حادثات، جاں بحق افراد کی تعداد 36 ہوگئی