پاکستان

فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کیلئے 7 دن کی مہلت

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، سات دنوں کا وقت آج سے شروع ہوگا۔

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کی 36 کیسز میں متعلقہ عدالتوں میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے انہیں 7 دن کی مہلت دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق فواد چوہدری کا سات دنوں کا وقت آج سے شروع ہوگا۔

فواد چوہدری ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتوں میں پیش ہوں گے اور چھتیس کیسز میں ضمانت کی درخواستیں دائر کریں گے۔

سابق وفاقی وزیر سیشن کورٹ لاہور کے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوائیں گے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ رجسٹرار آفس مناسب احکامات کے لیے درخواست چیف جسٹس کے روبرو پیش کرے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 15 اپریل کو انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نے فواد چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی تھی۔

اس سے پہلے 5 اپریل کو جہلم پنڈ دادن خان پروجیکٹ میں خوردبُرد کے کیس میں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔

فی تولہ سونا 1700 روپے سستا ہوگیا

’میری آنکھ باہر نکل کر چہرے پر لٹکی ہوئی تھی‘، قاتلانہ حملے کے 2 سال بعد سلمان رشدی کا پہلا انٹرویو

گوگل نے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے خلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف کردیا