پاکستان

وزیراعظم نے بدر شہباز وڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا

بدر شہباز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی اسسٹنٹ سیکریٹری اطلاعات بھی ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بدر شہباز وڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن نے بدر شہباز کی وزیر اعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پر تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

بدر شہباز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی اسسٹنٹ سیکریٹری اطلاعات بھی ہیں۔

اس کے علاوہ بدر شہباز طویل عرصے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی میڈیا ٹیم کے مرکزی رُکن بھی ہیں۔

بدر شہباز گزشتہ 16 ماہ کی حکومت کے دوران بھی وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات: راجا بشارت، طاہر صادق اور عمر سلطان کی ضمانت کنفرم

بلوچستان میں طوفانی بارش: نشیبی علاقے زیر آب، گھروں کی چھتیں گر گئیں

بشری بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دوبارہ بحال، سماعت 22 اپریل کو ہوگی