پاکستان

منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، ملک بھر سے 10 لاکھ سے زائد کلو منشیات ضبط

حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا، آپریشن کے دوران ایک ہزار 244 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا، آپریشن کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 10 لاکھ 24 ہزار 399 کلو منشیات ضبط کیں اور ایک ہزار 244 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق 7 سے 14 اپریل کے دوران بلوچستان سے 651، گلگت بلتستان سے 115، پنجاب سے 5 اور سندھ سے 97 کلو منشیات ضبط ہوئیں۔

ملک بھر سے 6 کلو ہیروئن، 538 کلو ہشیش، 276 کلو میتھ اور 47 کلو افیون برآمد ہوئی۔

بلوچستان سے 376 کلو ہشیش اور 275 کلو میتھ برآمد ہوئی اور گلگت بلتستان سے 67 کلو ہشیش اور 45 کلو افیون، جبکہ سندھ سے 95 کلو ہشیش برآمد ہوئی۔

متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 19 مجرمان بھی گرفتار کیے، ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کے لیے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیداران سے ملاقات

حزب اللہ کا اسرائیل کی فوجی تنصیبات پر حملہ، 14 اسرائیلی فوجی زخمی

اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کیلئے ووٹنگ آج ہوگی