پاکستان

سونے کی قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 900 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

10گرام سونا 1867 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 15 ہزار 964 روپے کا ہو گیا۔

ملک بھر میں سونےکی فی تولہ قیمت 2200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 51 ہزار 900 روپےکی ریکارڈ سطح پر آ گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق 10گرام سونا 1867 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 15 ہزار 964 روپے کا ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 49 ہزار700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

9 اپریل کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپےکی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی، اسی طرح 10گرام سونا 1629 روپے مہنگا ہو کر سے 2 لاکھ 12 ہزار 277 روپے کا ہوگیا تھا۔

6 اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

واضح رہے کہ 10 مئی 2023 کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت بُلند ترین سطح 2 لاکھ 40 ہزار روپے اور 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

اُس دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار 900 روپے اور 10 گرام کی قیمت میں 8 ہزار 487 روپے کا بُلند ترین اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

9 مئی کے کیسز جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچیں گے، عطا تارڑ

کراچی میں آج رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

حکومت کو ایکس بندش کی وجوہات بتانے، رپورٹ جمع کرانے کا حکم