دنیا

حزب اللہ کی اسرائیلی سرحد کے قریب کارروائی، متعدد اسرائیلی فوجی زخمی

لبنانی حدود میں داخل ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کو ’دھماکا خیز ڈیوائس‘ سے نشانہ بنایا، حزب اللہ

لبنان میں اسرائیلی سرحد کے قریب ہونے والے دھماکے میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اور حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم حزب اللہ نے دھماکے میں فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ نے کہا کہ اس نے ’دھماکہ خیز ڈیوائس‘ اڑا کر لبنانی حدود میں داخل ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے جنوبی لبنان کے تل اسمٰعیل کے علاقے میں اسرائیلی سرحد کے قریب دھماکا خیز ڈیوائس کو نصب کیا۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کے جنگجوؤں نے ڈیوائس کو اس وقت دھماکے سے اڑایا جب اسرائیلی فوجی گشت کرتے ہوئے لبنان میں داخل ہوئے اور اس علاقے میں پہنچے جہاں ڈیوائس کو نصب کیا گیا تھا۔

حزب اللہ نے مزید کہا کہ دھماکوں کے نتیجے میں ’ متعدد فوجی ہلاک اور زخمی’ ہوئے، تاہم اس کی جانب سے اس دعوے کی توثیق کے لیے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔

ایک اسرائیلی فوجی اہلکار نے خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ رات کو لبنانی حدود میں سینکڑوں میٹر اندر ہونے والے اس دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے ایجنسی فرانس پریس نیوز ایجنسی کو بتایا ’ہم تصدیق کرتے ہیں کہ یہ واقعہ لبنان کے اندر پیش آیا۔‘

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد تقریبا 6 ماہ کے دوران تقریبا ہر روز ہونے والی جھڑپوں کے درمیان یہ پہلا موقع ہے جب کہ حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ سرحد پار اس طرح کے حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

آسٹریلیا: سڈنی کے چرچ میں چاقو سے حملہ، اسرائیل مخالف پادری سمیت 4 افراد زخمی

اردو صحیح طریقے سے نہ آنے کی وجہ سے مشکلات پیش آئیں، شیزل شوکت

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، نیوزی لینڈ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی