پاکستان

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، 7 نکاتی ایجنڈا جاری

اجلاس میں دریائے راوی پر بھارتی آبی جارحیت اور قومی مالی کمیشن کی رپورٹ سمیت دیگر معاملات زیرِ غور آئیں گے، ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت آج شام 5 ہوگا، جس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اپوزیشن کی تجویز پر بلائے گئے اجلاس میں دریائے راوی پر بھارتی شاہ پور کنڈی بیراج کی تعمیر اور یوریاکھاد کی کمی سے متعلق معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

مزید برآں وزیرخارجہ ایوان میں اپاسٹال آرڈیننس 2024 پیش کریں گے، وزیرخزانہ قومی مالیاتی کمیشن جولائی تادسمبرکی رپورٹ پیش کریں گے، جبکہ وزیر قانون الیکشن کمیشن آف پاکستان کی 2022 کی رپورٹ پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کو طلب کیا، پارلیمانی سال کے آغاز پر یہ ان کا مشترکہ اجلاس سے پہلا خطاب ہوگا۔

گزشتہ ماہ حکمران اتحاد کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری دوسری بار صدر مملکت منتخب ہوئے، اس سے قبل وہ 2008 میں 5 سال کے لیے اس عہدے پر فائز ہوئے تھے۔

اپوزیشن اتحاد کا حکومت کیخلاف ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان

مخصوص نشستوں کے فیصلے تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوسکتا، بیرسٹر گوہر

مولانا فضل الرحمٰن کی کراچی آمد، قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان