پاکستان

پنجاب اسمبلی اجلاس 16 اپریل کو طلب

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس صبح 11 بجے طلب کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی اجلاس 16 اپریل کو طلب کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل کو صبح 11 بجے طلب کیا ہے۔

صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ 28 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کے شور شرابے اور ہنگامے کے دوران پنجاب کا بجٹ منظور ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ 25 مارچ کو بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپوزیشن رکن حافظ فرحت ، رانا آفتاب ،علی امتیاز وڑائچ اور جنید افضل ساہی نے کہا کہ حکومت نے بجٹ کے ذریعے پنجاب کے عوام کو دھوکا دیا ہے، بجٹ میں ستر فیصد نوجوان ووٹر کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا ، حکومت سیاسی انتقام کے ذریعے اپنے مخالفین کے خلاف فسطائیت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

بحث میں حصہ لیتے ہوئے حکومتی ارکان اسمبلی نے بجٹ کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے اپنے گزشتہ 4 سال صرف جھوٹ بولا ہے۔

اس سے قبل 19 مارچ کو پنجاب اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کردیا گیا جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر ایوان میں لانے پر ہنگامہ برپا ہوگیا اور حکومتی ارکان اپوزیشن کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کر گئے تھے۔

18 مارچ کو پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا تفصیلی ایجنڈا جاری ہوگیا تھا۔

سہیل احمد کے الزامات اور تنقید پر آفتاب اقبال کا ردعمل سامنے آگیا

پشاور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے حلف اٹھالیا

داتا دربار سے اغوا ہونے والی 5 سالہ بچی 12 گھنٹے میں بازیاب