پاکستان

فواد چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

عدالت نے پولیس کو سابق وزیر اطلاعات کی گرفتاری سے روکتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ڈان نیوز کے مطابق فواد چوہدری اپنی اہلیہ حبا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، جہاں جج ارشد جاوید نے ان کی درخواست پر سماعت کی۔

سابق وزیر اطلاعات نے ماڈل ٹاؤن کے تھانہ گلبرگ اور نصیر آباد میں درج ایک ایک مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔

عدالت نے پولیس کو فواد چوہدری کی گرفتاری سے روکتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

عدلت کے باہر ڈان نیوز کے سوال پر کہ کیا آپ کو ابھی بھی گرفتاری کا خدشہ ہے، فواد چوہدری نے تبصرہ کیا کہ پاکستان میں ہر شخص کو ہر وقت گرفتاری کا خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہ کہ وہ چار مرتبہ جیل سے ہو آئے ہیں اور ’اللہ خیر کرے گا‘۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے سابق رہنما کو 5 اپریل کو جہلم پنڈ دادن خان پروجیکٹ میں خوردبُرد کے کیس میں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے یکم اپریل کو مذکورہ کیس میں ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔

فواد چوہدری نیب کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے اور انہوں نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی وہ شخص ہے جو اپنے لیے خود مسائل پیدا کرتا ہے، مراد علی شاہ

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا

انتخابی نتائج مسترد، نواز شریف کو اپوزیشن میں ساتھ بیٹھنے کی دعوت دیتا ہوں، مولانا فضل الرحمٰن