پاکستان

خیبرپختونخوا، پنجاب میں عید کے دوران مختلف حادثات میں 59 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا میں 2,560 واقعات میں خدمات فراہم کی گئیں، جبکہ پنجاب بھر میں 6,294 حادثات رپورٹ ہوئے، ترجمان

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں عید کے دوران مختلف حادثات میں 59 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خیبر پختونخوا میں ریسکیو سروسز نے عید کے تین دنوں میں 2,560 ایمرجنسی خدمات فراہم کیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں 488 ٹریفک حادثات رونما ہوئے، جبکہ 11 ڈوبنے کے واقعات ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف واقعات میں 2,805 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں تین دن کے دوران 6 ہزار 294 حادثات رپورٹ ہوئے۔

ترجمان ریسکیو سروسز کے مطابق لاہور میں عیدکے دوران ٹریفک حادثات میں 32 افراد جاں بحق ہوئے۔

تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل کے 6031، رکشے کے 304 اورگاڑیوں کے 704 حادثات ہوئے۔

ان حادثات میں کل 5،609 مرد اور 1،735 خواتین متاثر جبکہ سب سے زیادہ، 1،082 واقعات لاہور میں ہوئے۔

نواب شاہ: دو مسافر بسوں میں تصادم، 7 افراد جاں بحق، 42 زخمی

کراچی: صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد

کراچی: بلدیہ میں ٹریفک حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق