پاکستان

بارشوں کی پیش گوئی: وزیراعلیٰ سندھ کی کے ایم سی، ٹاؤنز کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

ضلعی انتظامیہ اور پولیس عوام کا خیال رکھیں اور مشکل گھڑی میں ان کی مدد کریں، مراد علی شاہ
|

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر کے ایم سی، تمام ٹاؤنز اور واٹر بورڈ کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مراد علی شاہ نے تمام سوک ایجنسیوں کو برساتی نالوں اور ڈرینج سسٹم کو صاف رکھنے کی ہدایت دی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ کے ایم سی، تمام ٹاؤنز اور واٹر بورڈ اپنے اپنے علاقوں میں انتظامات مکمل کریں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس عوام کا خیال رکھیں اور مشکل گھڑی میں ان کی مدد کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو تمام سوک ایجنسیوں کے ساتھ کوآرڈینیشن کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر لوگ،خاص کر اپنے بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں۔

کراچی میں بارش کی پیش گوئی

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہے، یہ سسٹم آج سے ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں داخل ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج سے کراچی میں آندھی کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے، یہ سلسلہ آئندہ 2 روز تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 13 اور 14 اپریل کو سکھر، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔

بیان کے مطابق اس دوران کراچی اور حیدر آباد میں بھی آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

سڈنی شاپنگ سینٹر میں چاقو سے حملہ، 6 افراد ہلاک

رحیم یار خان اور لودھراں سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 13 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا: بونیر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید