پاکستان

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ درست حکومتی پالیسیوں کی توثیق ہے، احد چیمہ

ملک میں مہنگائی کم ہورہی ہے اس کی تصدیق عالمی مالیاتی ادارے بھی کر رہے ہیں، وزیر اقتصادی امور

وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ درست حکومتی پالیسیوں کی توثیق ہے، رپورٹ میں پاکستان کی معیشت کے بارے میں خوش آئند امکانات کا اظہار کیا گیا ہے اور پاکستان کے لیے اقتصادی اصلاحات کو اہم قرار دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق احد چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مستحکم اور پائیدار معیشت کے لیے کام شروع کردیا ہے، مہنگائی کم ہورہی ہے اس کی تصدیق عالمی مالیاتی ادارے بھی کر رہے ہیں۔

وزیر اقتصادی امور نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری ماحول کو آسان بنانے کے لیے کام کررہے ہیں، 16 ماہ کی حکومت میں معاشی استحکام کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا اور ہمارے معاشی اقدامات سے روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے۔

احد چیمہ نے کہا کہ پاکستان کا زرعی شعبہ مضبوط ہے، اس میں اضافی ترقی کی صلاحیت موجود ہے، حکومت کی اے ڈی بی کی سفارشات پر عمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیائی ترقیاتی بینک نے ڈیولپمنٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کی تھی۔

رپورٹ میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں رواں مالی سال 2023-2024 کے دوران خطے میں مہنگائی سب سے زیادہ اور معاشی شرح نمو سب سے کم رہنے کی پیشگوئی کی تھی۔

رپورٹ میں پاکستان میں رواں مالی سال معاشی شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا، اے ڈی بی نے پاکستان میں رواں مالی سال اوسط مہنگائی 25 فیصد رہنے کی پیشگوئی بھی کی تھی۔

پاکستان میں رواں مالی سال خطے میں مہنگائی سب سے زیادہ، معاشی شرح نمو کم رہنے کی پیشگوئی

کراچی: ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے 2 اہم کھلاڑی انجری کا شکار