کھیل

بچی کے ساتھ ایئرپورٹ سیکیورٹی اہلکار کی بدسلوکی، شاہد آفریدی کا اظہارِ برہمی

ویڈیو میں ایئرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکار کو کم عمر بچی کو دھکا دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایئرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکار کی کمسن بچی کے ساتھ بدسلوکی پر سابق اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی برہم ہوگئے۔

شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ویڈیو شیئر کی جس میں ایئرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکار کو کم عمر بچی کو دھکا دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ’معصوم بچی اپنے باپ کو دیکھ کر اس کی جانب دوڑی تھی، اسے اندازہ نہیں تھا کہ بے رحم شخص بےدردی سے اسے اٹھا کر پھینکے گا‘۔

سابق کرکٹر نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ’جو شخص بچوں کے ساتھ حسنِ سلوک نہیں کرسکتا، وہ اس قابل نہیں کہ اسے کسی بھی پبلک ڈیلنگ والی جگہ پر تعینات کیا جائے‘۔

یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ ویڈیو کتنی پرانی ہے اور بچی کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ کس شہر کے ایئرپورٹ پر پیش آیا لیکن سوشل میڈیا پر گردش کے بعد شاہد آفریدی نے اسے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ری پوسٹ کیا۔

شرمیلا فاروقی اور سائرہ یوسف کا عید کے موقع پر فلسطین سے اظہار یکجہتی

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے 2 اہم کھلاڑی انجری کا شکار

شاہد آفریدی کو حکومت نے 2 وزارتوں کی پیشکش کردی