کھیل

پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان آئندہ سال ون ڈے، ٹی 20 سیریز کا امکان

چیمپینز ٹرافی سے قبل پاکستان میں تین ملکی سیریز بھی زیر غور ہے، جس کے لیے جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ نے گرین سگنل دیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں بورڈز کے درمیان ایک اور وائٹ بال سیریز 2025 میں کرانے پر بات چیت جاری ہے۔

چیمپینز ٹرافی دو ہزار پچیس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان نیوزی لینڈ میں سیریز کا امکان ہے۔

سیریز میں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

چیمپینز ٹرافی سے پہلے پاکستان میں تین ملکی سیریز بھی پلان کی جارہی ہے، تین ملکی سیریز کے لیے جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ نے گرین سگنل دیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 18 اپریل سے شروع ہوگی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی آج پاکستان روانگی شیڈول ہے۔

پنجاب: علی پور میں شوہر نے بیوی سمیت 7 بچوں کو گلا کاٹ کر قتل کردیا

آسٹریلوی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑیوں نے 5 ٹائٹلز جیت لیے

عید کے دوسرے دن تیار ہونے کیلئے یہ منفرد اسٹائل ضرور آزمائیں!