پاکستان

کامران ٹیسوری ناکام ترین گورنر ہیں، وقار مہدی

اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے مگر کامران ٹیسوری اپنا کردار ادا نہ کرسکے، رہنما پیپلز پارٹی

رہنما پیپلز پارٹی وقار مہدی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری کو ناکام ترین گورنر قرار دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وقار مہدی کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے مگر کامران ٹیسوری اپنا کردار ادا نہ کرسکے۔

انہوں نے بتایا کہ گورنر کامران ٹیسوری تقسیم کی سیاست ختم کرنےکے بجائے اس میں اضافے کا سبب بنے ہیں۔

وقار مہدی نے گورنر سندھ کو چھٹیوں پر جانے اور مسلم لیگ (ن) کو نیا گورنر لانے کا مشورہ بھی دے دیا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے وقار مہدی کے بیان کو انتہائی غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے پیپلز پارٹی سے پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ گورنر کی کارکردگی پرپیپلز پارٹی کو تبصرہ کرنےکا کوئی حق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کامران ٹیسوری نے بیان دیا تھا کہ خصوصی سرمایہ کونسل ملک کا مستقبل ہے اور اب وہ سندھ کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے شاید کچے اور پکے کے ڈاکو پریشان ہیں، کراچی اور سندھ کا لا اینڈ آرڈر ایس آئی ایف سی کو اپنے اندر لے لینا چاہیے، اگر یہ ہوگیا تو کراچی میں ایک ہفتے کے اندر حالات بہتر ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو کسی نیک کام کے صدقے تیسری بار حکومت ملی ہے۔

امریکا: عید کے موقع پر فلاڈیلفیا کے پارک میں فائرنگ، 5 مشتبہ افراد گرفتار

حب: شاہ نورانی جانے والا زائرین کا ٹرک کھائی میں گرنے سے 17 افراد جاں بحق

ججز کے خط پر سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری