پاکستان

امیر بالاج قتل کیس: ملزم ہارون عباس کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ضلع کچہری لاہور نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی، ملزم پر قتل میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

ضلع کچہری لاہور نے امیر بالاج قتل مقدمہ میں گرفتار ملزم ہارون عباس کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ملزم ہارون عباس کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا گیا۔

پولیس کی جانب سےمزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزم پر امیربالاج قتل کیس میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق 19 فروری کو لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے امیر بالاج ٹیپو کو قتل کردیا تھا۔

لاہور پولیس کے مطابق ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال بلا کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھا۔

شادی کی تقریب کے دوران وہاں موجود ایک حملہ آور نے فائرنگ کردی جس سے امیر بالاج ٹیپو سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق امیر بالاج ٹیپو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، مقتول امیر بالاج ٹیپوکے محافظوں کی فائرنگ سے حملہ آور بھی موقع پر مارا گیا تھا۔

شوال کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الفطر آج منائی جائے گی

نیوزی لینڈ کےخلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، عماد اور عامر کی واپسی

بہت سارے لڑکوں کے ساتھ جگری دوستی ہے، نازش جہانگیر