پاکستان

واشنگٹن میں آئی ایم ایف منصوبے کے خدوخال پر بات چیت ہوگی، محمد اورنگزیب

مہنگائی میں کمی سے پالیسی ریٹ میں بھی کمی متوقع ہے، وزیر خزانہ
|

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 14 اپریل کو واشنگٹن میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) منصوبے کے خدوخال پر بات چیت شروع کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں بتدریج کمی آئے گی، محمد بن سلمان کے ساتھ بہت مثبت ملاقات ہوئی، انہوں نے اعادہ کیا کہ وہ پاکستان کی بھرپور عیادت کریں گے سرمایہ کاری کی صورت میں ۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مہنگائی میں کمی سے پالیسی ریٹ میں بھی کمی متوقع ہے، ان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن میں جوکچھ ہوگا، صوبوں کی مشاورت سے ہوگا۔

واضح رہے کہ 29 مارچ کو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا س کہ ہم معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے پروگرام کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کچھ روز پہلے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر دستخط کیے جو میکرو اکنامک استحکام کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی اہم تھا اوراسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے آئی ایم ایف سے ایک طویل مدتی پروگرام میں داخل ہونے کی درخواست کی اور اس بات پر آئی ایم ایف نے مثبت ردعمل دیا، ہمارے 14 اور 15 اپریل کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔

پاکستان ریلویز کاعید الفطر کے موقع پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان

شعور، تعلیم کے زیور سے نا آراستہ قوم ترقی نہیں کرسکتی، شہباز شریف

سائنس فکشن فلم ’عمرو عیار‘ کو عید الاضحٰی پر ریلیز کرنے کا اعلان