پاکستان

کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر شہروں میں آج گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی سمیت زیریں سندھ میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہ جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، نواب شاہ سمیت بالائی اور وسطی سندھ میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر شہروں میں آج گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

شام: درعا میں دھماکا، 7 بچے جاں بحق

بشام میں چینی انجینئرز پر حملے کا واقعہ، خیبرپختونخوا پولیس کی دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال

اقتصادی ترقی میں نجی شعبے کی شراکت میں کمی سے معیشت کو نقصان