دنیا

شام: درعا میں دھماکا، 7 بچے جاں بحق

دہشتگردوں پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے علاقے میں ایک نامعلوم شخص کو نشانہ بنانے کے لیے یہ آلہ نصب کیا تھا۔

جنوبی شام کے درعا صوبے میں ایک دھماکا خیز آلے کے پھٹنے سے 7 بچے جاں بحق ہو گئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرکاری خبر رساں ایجنسی ثنا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ہفتے کو دہشت گردوں کی طرف سے نصب کیے گئے دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 7 بچے جاں بحق اور ایک عورت سمیت 2 افراد زخمی ہوئےگئے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس وار مانیٹر نے ایک مختلف تعداد بتاتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں “مختلف عمر کے 8 بچے جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

برطانیہ میں مقیم مانیٹر نے کہا کہ دہشتگردوں پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے علاقے میں ایک نامعلوم شخص کو نشانہ بنانے کے لیے یہ آلہ نصب کیا تھا۔

درعا صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف 2011 کی بغاوت کا گہوارہ تھا لیکن روس کی حمایت سے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت اسے 2018 میں حکومت کے کنٹرول میں واپس کر دیا گیا، اس کے بعد سے یہ صوبہ قتل و غارت، جھڑپوں اور سنگین حالات سے دوچار ہے۔

شام کی جنگ میں 5 لاکھ 7 ہزار سے زیادہ لوگ مارے گئے، لاکھوں بے گھر ہوئے اور ملک کے بنیادی ڈھانچے اور صنعت کو نقصان پہنچا۔

بشام میں چینی انجینئرز پر حملے کا واقعہ، خیبرپختونخوا پولیس کی دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال

اقتصادی ترقی میں نجی شعبے کی شراکت میں کمی سے معیشت کو نقصان

راولپنڈی: بحریہ ٹاؤن میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات پر آر ڈی اے کا نوٹس