پاکستان

کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین آج پشاور روانہ ہوگی

17 کوچز پر مشتمل پہلی عید اسپیشل ٹرین شام 6 بجے سٹی اسٹیشن سے روانہ ہوگی، ترجمان

عیدالفطر کے موقع پر پاکستان ریلویز کی جانب سے کراچی سے 2 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

ڈان نیوز کے مطابق ریلوے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 17 کوچز پر مشتمل پہلی عید اسپیشل ٹرین شام 6 بجے سٹی اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔

پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پرکراچی سے 2 اسپیشل ٹرینیں چلانے کااعلان کیا ہے۔

دوسری جانب لاہور اور اسلام آباد میں کام کرنے کے لیے مختلف شہروں سے آئے افراد کی عید منانے آبائی علاقوں کو واپسی شروع ہوگئی ہے۔