پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کی روضہ رسولﷺ پر حاضری، نوافل ادا کیے

شہباز شریف نے مسجد نبوی ﷺ میں حاضری کے دوران امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب پہنچتے ہی مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پر حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔

ڈان نیوز کے مطابق شہباز شریف گزشتہ روز 6 اپریل کو 3 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں، وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

اپنے وفد کے ہمراہ سعودی پہنچنے کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ہمراہ انہوں نے گزشتہ روز مدینہ منورہ میں گزاری، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عشاء کی نماز اور نوافل ادا کیے۔

اس دوران انہوں نے امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی، وزیراعظم نے فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عمرہ ادائیگی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات متوقع ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس کے علاوہ یہ رہنما علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

بیان میں مزید بتایا گیا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، جن کی جڑیں مذہبی اور ثقافتی وابستگی پر ہیں، پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے لیے انتہائی عزت اور احترام رکھتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف پہلے غیر ملکی دورے پر کل سعودی عرب جائیں گے، دفتر خارجہ

بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں میسر سہولیات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں