پاکستان

بہاولنگر: چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر لڑکے نے 18 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

میلاد سےگھر واپسی پر اوباش نوجوان نے 18سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکا تھا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

صوبہ پنجاب کی تحصیل بہاولنگر میں چھیڑ خانی کرنے سے منع کرنے پر نوجوان لڑکے نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ میلاد سےگھر واپسی پر اوباش نوجوان نے 18سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکا تھا، تیزاب گردی سے متاثرہ لڑکی کا چہرہ، گردن اور دیگر جسم کا حصہ جھلس گیا۔

متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ ڈونگہ بونگہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تیزاب گردی اور تیزاب کی کھلے عام فروخت، قانون کیا کہتا ہے؟

قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی برطانوی رپورٹ پر دفتر خارجہ کا تبصرہ کرنے سے گریز

حکومت نے بینکوں سے ریکارڈ 47 کھرب روپے قرضہ لے لیا