پاکستان

کراچی: راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ: ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

واقعہ صبح سات بجے پیش آیا تھا، ملزم نائٹ ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا، متاثرہ خاتون اپنی ڈیوٹی پر جانے کے لیے نکلی تھی، تفتیشی افسر

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کراچی نے راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کے معاملے میں ملزم معراج رضا کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

گرفتار ملزم معراج رضا کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ واقعہ صبح سات بجے پیش آیا تھا، ملزم نائٹ ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا، متاثرہ خاتون اپنی ڈیوٹی پر جانے کے لیے نکلی تھی۔

تفتیشی افسر کا مزید کہنا تھا کہ ملزم اور متاثرہ خاتون کی رہائش قریب ہی ہے، اب متاثرہ خاتون سے رابطہ کرکے مزید تفتیش کریں گے۔

عدالت نے ملزم کو اینٹی ریپ سیکشن کے تحت تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا، جب پاک کالونی میں گلی سے گزرتی باپردہ خاتون سے ملزم نے بدتمیزی کی تھی، واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔

پاک کالونی میں گلی سے گزرتی خاتون سے ملزم نے بدتمیزی کی، خاتون کے شور مچانے پر ملزم فرار ہوگیا تھا،

بعدازاں، واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف پہلے غیر ملکی دورے پر کل سعودی عرب جائیں گے، دفتر خارجہ

انسانی حقوق کونسل کا جنگی جرائم کے ارتکاب پر اسرائیل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

عید سے قبل ہفتہ وار مہنگائی بڑھ گئی