کھیل

محسن نقوی نے کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ دینے کیلئے پلان طلب کرلیا

پاکستان بھر میں اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے درمیان ٹورنامنٹ کے انعقاد کا پلان بنایا جائے، پی سی بی چئیرمین کی ہدایت

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ دینے کے لیے قابل عمل پلان طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق محسن نقوی نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کو اس حوالے سے ٹاسک دے دیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان بھر میں اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے درمیان ٹورنامنٹ کے انعقاد کا پلان بنایا جائے، کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے نچلی سطح پر ٹورنامنٹ کا انعقاد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھرتے ہوئے نئے کھلاڑیوں کی پروفائلنگ کی جائے، ملک بھر میں کالجز اور جامعات لیول پر خواتین کے ٹورنامنٹ بھی کرائے جائیں، خواتین کو بھی کرکٹ کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، اس ٹیلنٹ کو سامنے بھی لانا ہے اور نکھارنا بھی ہے۔

پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونی کیشن عالیہ رشید عہدے سے مستعفی

بائیکاٹ کے اثرات، میکڈونلڈز کا اسرائیل میں اپنے تمام ریستوران مقامی کمپنی سے واپس لینے کا فیصلہ

رواں سال کے پہلے سورج گرہن کا میکسیکو سے آغاز