ٹوبہ ٹیک سنگھ: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی، 4 بچوں کو زہر دے دیا
زہریلا مشروب پینے سے ہسپتال میں زیر علاج 3 بچے دم توڑ گئے، ماں اور ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے، پولیس
پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور 4 بچوں کو زہر دے دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے بتایا کہ زہریلا مشروب پینے سے ہسپتال میں زیر علاج 3 بچے دم توڑ گئے، جبکہ ماں اور ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے، طبی امداد دی جارہی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ نواحی گاؤں 520 گ ب کے رہائشی میاں بیوی کے درمیان جھگڑا رہتا تھا، ملزم نے سحری کے وقت مشروب میں زہر ملاکر دیا تھا، جس کی تلاش جاری ہے۔