پاکستان

کراچی: منگھوپیر میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

بفرزون قبرستان کے قریب پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان مارے گئے۔

کراچی کے علاقے منگھوپیر نیاناظم آباد کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس نے وقوعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

دوسری جانب بفرزون قبرستان کے قریب ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں دونوں ملزمان مارے گئے۔

ہلاک ملزمان کا کریمنل ریکارڈ حاصل کیاجارہا ہے، ملزمان کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

ادھر نواب کیماڑی کے علاقے کالونی میں 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق 2 ڈاکو ایک شہری کو زخمی کرکے فرار ہو رہے تھے کہ شہریوں نے دبوچ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

شاہین فورس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دونوں ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، ملزمان کو تھانے منتقل کرکے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔

صوبائی وزیرداخلہ کا شہریوں کی ہلاکت کا نوٹس، ضلع وسطی کے 2 ایس ایچ اوز معطل

کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پر صوبائی وزیرداخلہ ضیا الحسن لنجار نے نوٹس لیتے ہوئے ضلع وسطی کے 2 ایس ایچ اوز کو معطل کرکے ان کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔

کراچی میں ماہ رمضان میں اسٹریٹ کرائم کے دوران 12 افراد قتل کردیے گئے۔

گزشتہ روز ضلع وسطی میں ایک گھنٹے کےدوران 2 افراد کے قتل کے بعد وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایچ او بلال کالونی اور شاہراہ نورجہاں کو معطل کردیا۔

انہوں نے دونوں معطل ایس ایچ اوز کی جرائم کے خلاف گزشتہ اور حالیہ کارکردگی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

وزیر داخلہ سندھ نے ضلع وسطی کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر دو افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او بلال کالونی اور شاہراہ نورجہاں کو معطل کردیا

بیان میں صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں ۔۔۔ایسے واقعات پر ایس ایچ اوز سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔۔۔۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کوسوفیصدیقینی بنانا ہوگا۔۔معطل دونوں ایس ایچ اوز کی جرائم کے خلاف گزشتہ اور حالیہ کارکردگی رپورٹ بھی طلب کرلی گئی

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نےپریس کانفرنس میں بتایا کہ نیو کراچی سیکٹر فائیو ایچ میں پولیس مقابلے میں ڈاکو افضل حسین مارا گیا۔ ہلاک ڈاکو مبینہ طور پر چوبیس مارچ کو ڈکیتی واردات میں شہری کے قتل میں ملوث تھا۔

ایوارڈز شو میں عین موقع پربلاؤزکا ہالٹر لیس ٹوٹ گیا تھا، سونیا حسین کا انکشاف

فاسٹ باؤلر احسان اللہ کی انجری کی غلط تشخیص پر چیئرمین پی سی بی برہم

حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب