لائف اسٹائل

عاطف اسلم کا عارفانہ کلام مقبول

عارفانہ کلام سے تین ہفتے قبل ماہ رمضان المبارک کی آمد پر بھی عاطف اسلم نے اپنا روح پرور نہ کلام اللہ ہو اللہ ریلیز کیا تھا۔

گلوکارعاطف اسلم نے ایک بار پھرعارفانہ کلام ریلیز کردیا جو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگیا۔

عارفانہ کلام سے تین ہفتے قبل ماہ رمضان المبارک کی آمد پر بھی عاطف اسلم نے اپنا روح پرور نہ کلام اللہ ہو اللہ ریلیز کیا تھا۔

صدقے یا رسول اللہ کے عنوان سے جاری کیے گئے عارفانہ کلام کی ویڈیو میں عاطف اسلم کو صوفیانہ انداز میں ماڈلنگ بھی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

صدقے یا رسول اللہ کو عاطف اسلم نے اپنے یوٹیوب پر جاری کیا، جسے چند ہی گھنٹوں میں 11 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا تھا۔

عارفانہ کلام کی شاعری فاطمہ نجیب نے لکھی ہے جب کہ گانے کی ہدایات رضوان شیرازی نے دی ہیں اور اسے عدنان شیرازی نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ احسن پرویز مہدی نے اس کی موسیقی ترتیب دی۔

اس کلام سے قبل گزشتہ ماہ مارچ میں بھی عاطف اسلم نے اللہ ہو اللہ کے نام سے عارفانہ کلام ریلیز کیا تھا اور اسے بھی کافی سراہا گیا تھا۔

لوگ پوچھتے ہیں فہد مصطفیٰ بھی روزے رکھتے ہیں؟ سارہ چوہدری

2018 مشکل ترین سال تھا، سب کچھ کھو دیا تھا، آغا علی

دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری