پاکستان

لاہور: پولیس اہلکار منشیات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

گرفتار اے ایس آئی کے خلاف تھانہ ٹاؤن شپ میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم کا کریمنل ریکارڈ ہے، پہلے بھی مقدمات درج ہیں۔

لاہور میں پولیس اہلکار منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور ٹاؤن شپ پولیس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) شیر علی کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق گرفتار اے ایس آئی شیر علی کے خلاف تھانہ ٹاؤن شپ میں سب انسپکٹر محمد زاہد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم منشیات فروخت کرنے کے لیے بازار میں کھڑا تھا اس سے منشیات اور پستول برآمد ہوا۔

پولیس اہلکار کا کریمنل ریکارڈ بھی ہے جس پر پہلے مقدمات درج ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی پنجاب میں 2 سو سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کے مبینہ طور پر منشیات فروشوں کی سہولت کاری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ لاہور سمیت 10 اضلاع کے 234 پولیس افسران اور اہلکاروں کی فہرست تیار کر لی گئی تھی، فہرست میں شامل لاہورکے 30 پولیس ملازمین منشیات فروشوں کے سہولت کار ہیں یا مبینہ طور پر براہ راست منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

پنجاب بھر میں 35 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، منشیات فروشی میں ملوث اہلکار بطورسب انسپکٹر، اےایس آئی،کانسٹیبل اور ڈرائیور مختلف تھانوں میں تعینات ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جیو ٹیگنگ کے مطابق منشیات فروشوں کی سہولت کاری میں ملوث صرف 2 اہلکار جیل میں تعینات ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ پولیس اہلکاروں کے متعلقہ منشیات فروش گینگز کی تفصیل بھی رپورٹ میں شامل ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو پاؤڈر بھرے مشکوک خطوط موصول ہونے کا مقدمہ درج

نیوزی لینڈ سے سیریز: قومی ٹیم میں عامر اور عماد کی شمولیت متوقع

پاکستان میں ہر کوئی عالیہ بھٹ اور دپیکا پڈوکون بننا چاہتا ہے، ڈیزائنر نومی انصاری