پاکستان

بہاولنگر: مریم نواز نے یونیورسٹی طالبہ کے اغوا، اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا

درندہ صفت افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، جلد از جلد کارروائی مکمل کر کے ذمہ داروں کوکڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاولنگر میں یونیورسٹی طالبہ کے اغوا اور اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملزمان کو جلدقانون کی گرفت میں لانے کا حکم دے دیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ درندہ صفت افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، جلد از جلد کارروائی مکمل کر کے ذمہ داروں کوکڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے، خواتین کے خلاف تشدد میری ریڈ لائن ہے-

صدر مملکت نے اسحٰق ڈار کو سینیٹ کے پہلے اجلاس کیلئے پریزائیڈنگ افسر مقرر کردیا

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی

ہائیکورٹ ججز کے خط پر جوڈیشل انکوائری کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر