پاکستان

عید الفطر کا چاند 9 اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو گی، 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائےگی۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو گی، مزید کہا کہ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائےگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا، 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 9 اپریل کو ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہنے کا امکان ہے،شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔

ہماری مخصوص نشستوں پر کسی اور کو ناجائز طور پر حلف لینے نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

ساہیوال کے نواحی گاؤں میں بچے کے قتل کا مقدمہ درج، ایک ملزم گرفتار

کراچی: امن وامان کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو حکومت چھوڑ بھی سکتے ہیں، فیصل سبزواری