پاکستان

کرایہ کے معاملہ پر تلخ کلامی، رکشہ ڈرائیور نے خاتون کو تھپڑ رسید کردیا

خاتون نے رکشہ ڈرائیور پر گالم گلوچ اور بے ہودہ زبان استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔

لاہور میں کرایہ کے معاملے پر تکرار پر رکشہ ڈرائیور نے خاتون کو تھپڑ رسید کردیا، سیف سٹی پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق خاتون کی رکشہ ڈرائیور سے کرایہ کے معاملے پر تکرار ہوئی تھی، رکشہ ڈرائیور نے طیش میں آکر خاتون کو تھپڑ مار دیا تھا۔

خاتون نے رکشہ ڈرائیور پر گالم گلوچ اور بے ہودہ زبان استعمال کرنے کا الزام عائد کیا، رکشہ ڈرائیور سے تلخ کلامی کے بعد خاتون نے 15 پولیس ایمرجنسی نمبر پر کال کی۔

15 کال پر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ نے ٹیم تشکیل دی، ملزم خاتون کا فون چھین کر موقع سے فرار ہوا جسے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

غزہ پر ایٹمی حملہ کرنے کی تجویز، امریکی رکن کانگریس کا نفرت انگیز بیان

پاکستان میں سکون ہے، شادی کرکے بیرون ملک مت جانا، صنم جنگ کا مشورہ

قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب، 12 نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے