دنیا

مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں اعتکاف کا آغاز

حرمین انتظامیہ نے اعتکاف کے لیے پورٹل کے ذریعے ہزاروں پرمٹ جاری کیے، عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے لاکھوں زائرین سعودی عرب میں موجود ہیں۔

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آخری عشرے شروع ہوتے ہی مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ سمیت تمام دیگر مساجد میں اعتکاف کا آغاز ہوگیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق حرم شریف اور مسجد نبویﷺ میں ہزاروں مسلمان اعتکاف میں بیٹھ گئے ، حرمین انتظامیہ نے اعتکاف کے لیے پورٹل کے ذریعے ہزاروں پرمٹ جاری کیے، معتکفین کے لیے خصوصی دروازے مقرر کیے گئے اور تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

معتکفین کو آبِ زم زم کی فراہمی کے ساتھ تلاوت کے لیے قرآن کریم کے نسخے بڑی تعداد میں رکھےگئے ہیں، لاکھوں عمرہ زائرین مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں قیام اللیل میں بھی شریک ہوں گے۔

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے 50 لاکھ سے زائد زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

روزے رکھنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

یوکرائنی خاتون اسلام قبول کرنے کے چند گھنٹے بعد انتقال کر گئیں، نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد کی شرکت

پہلی پاکستانی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ رواں سال ریلیز کرنے کا اعلان