پاکستان

وزیر اعظم کا موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کی حکمت عملی مرتب کرنے کا حکم

شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے مسائل کی نشاندہی اور ان سے نمٹنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کی نشاندہی اور ان سے نمٹنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

ڈان اخبار میں شائع خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تباہی میں سب سے کم کردار ادا کرتے ہیں لیکن موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ایک جامع اور مؤثر لائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت ہے، ماحولیاتی تبدیلی زراعت، توانائی، پانی، انفرااسٹرکچر اور کئی دیگر شعبوں کے ساتھ منسلک ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بنائی گئی پالیسیوں اور منصوبوں کی حالیہ پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے مسائل کی نشاندہی اور ان سے نمٹنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ، متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران اور شعبہ ماحولیاتی تبدیلی کے ماہرین شامل تھے۔

ہائیکورٹ ججز کے الزامات: انکوائری کمیشن بنانے کی منظوری، جسٹس (ر) تصدق جیلانی سربراہ مقرر

پہلی پاکستانی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ رواں سال ریلیز کرنے کا اعلان

ملائیشیا: ’اللہ‘ کے نام کے موزے فروخت کر کے مذہبی جذبات مجروح کرنے والے سپر اسٹور پر حملہ